مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ مالیاتی میگزین فوربز کے مطابق اس سال بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 79 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی ، بل گیٹس اب تک یہ اعزاز 16 بار حاصل کر چکے ہیں۔اس سال انہوں نے میکسیکو کے ٹیلی کام سیکٹر کے صنعت کار کارلوس سلم کی جگہ لی ہے جو اس فہرست میں اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔کارلوس سلم کے پاس 77.1 ارب ڈالر کا سرمایا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر 72.3 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ برکشائر ان کمپنی کے سربراہ وارن بفیٹ ہیں۔
مہر نیوز/3 مارچ/ 2015 ء : مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
News ID 1851005
آپ کا تبصرہ